شادی کے بعد غائب ہونے والا شوہر برسوں بعد انسٹاگرام ریلز پر دوسری عورت کے ساتھ نظر آگیا

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے رہائشی جتیندر کمار کی گمشدگی کا معمہ برسوں بعد اس وقت کھلا جب وہ سوشل میڈیا رییلز پر دوسری عورت کے ساتھ نظر آیا۔

جتیندر کمار نے 2017 میں شیلو نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن پھر اچانک وہ لاپتا ہوگئے۔ اپریل 2018 میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی اور پولیس کی تلاش کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس دوران جتیندر کے اہلِ خانہ نے شیلو کے رشتہ داروں پر اُنہیں غائب کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟

تاہم اب شیلو نے اپنے شوہر کو سوشل میڈیا رییلز میں لدھیانہ میں ایک دوسری عورت کے ساتھ دیکھ لیا ہے۔ ان ریلز کے وائرل ہونے کے بعد شیلو نے دعویٰ کیا کہ اُن کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے اور اسی عورت کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

شیلو کا کہنا ہے کہ میں نے 2017 میں شادی کی اور ایک بیٹے کی ماں بنی۔ میرا شوہر لاپتا ہوگیا تھا۔ اب رییلز کے ذریعے پتہ چلا کہ وہ لدھیانہ میں ایک عورت کے ساتھ رہ رہا ہے اور شادی بھی کر لی ہے۔

اس معاملے پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نریپیندر کمار نے بتایا کہ شادی کے ایک سال بعد جتیندر کمار بغیر بتائے گھر سے چلا گیا تھا جس پر گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی۔ اب بیوی کی درخواست پر پولیس نے دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہیں اور مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی