وزیراعلیٰ بلوچستان کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ دوبارہ اسمبلی سے اتفاق رائے سے منظور کرانے کا اعلان

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، یہ بل دوبارہ اسمبلی میں لاکر اتفاق رائے سے منظور کیا جائے گا۔

منگل کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی کربلا پشین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ان کی حکومت کا عزم اور عوامی خدمت ان کا نصب العین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ کسی علاقے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا۔ میرے لیے اعزاز ہے کہ آج کربلا آیا، یہاں آکر دل کی گہری مسرت ہوئی، بلوچستان کے مسائل سنگین اور وسائل محدود ہیں، تاہم قدرتی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لایا جائے گا۔

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے وسائل عوام کی مرضی کے بغیر کسی کو نہیں دیے جا سکتے، یہ بل دوبارہ اسمبلی میں لاکر اتفاق رائے سے منظور کیا جائے گا۔

کربلا کو تحصیل کا درجہ

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے علاقے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ ان میں کربلا کو تحصیل کا درجہ دینا، مقامی اسپتال کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا درجہ دینا اور اس کا انتظام انڈس اسپتال کے حوالے کرنا شامل ہے۔

دیگر منصوبے

علاقے میں بلوچ قبائل کے دیرینہ مطالبے پر 10 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، شمسی توانائی کے منصوبے، انٹر کالج کا قیام اور حرمزئی، کربلا اور سارانان کے لیے 50 کروڑ روپے مالیت کا ترقیاتی پیکج بھی اعلان کردہ منصوبوں میں شامل ہیں۔ کربلا کو قوانین کے مطابق میونسپل کمیٹی کا درجہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری: فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے لیے حکومت اور اپوزیشن کی تفریق معنی نہیں رکھتی، پورا بلوچستان میری ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے دنیا کی 200 جامعات میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اور ہم اس عزم پر قائم ہیں، پاکستانیت میں ہی عظمت ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملک کی خدمت اور وفاداری ہی کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ