چین کا یورپی یونین پر ’ٹکراؤ کو ہوا دینے‘ کا الزام اور حقیقت تسلیم کرنیکی کی تنبیہ

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ

یاد رہے کہ بدھ (3 دسمبر)کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ چین کے شہر تیانجن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔

بعد ازاں برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کلس نے اس اجلاس کو ’قواعد پر مبنی عالمی نظام کے لیے براہِ راست چیلنج‘ قرار دیا اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اس ’نئی حقیقت‘ کا سامنا کرے۔

جمعرات کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران گو جیاکُن نے کہا کہ کلس کے یہ بیانات دوسری جنگِ عظیم کی تاریخ کے لیے توہین آمیز اور یورپی یونین کے اپنے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ یورپی یونین عہدیدار کے بیانات نظریاتی تعصب سے بھرپور ہیں، تاریخی شعور سے عاری ہیں اور کھلے عام رقابت اور محاذ آرائی کو ہوا دیتے ہیں۔ یہ انتہائی غلط اور غیر ذمہ دارانہ مؤقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ غیر یقینی اور ہلچل سے بھرے بین الاقوامی حالات میں دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی پریڈ: چین نے غیرمعمولی صلاحیتوں سے آراستہ جنگی ڈرونز متعارف کرا دیے

ان کے مطابق بعض یورپی رہنما سرد جنگ کی ذہنیت اور سخت نظریاتی تعصب کے ساتھ جان بوجھ کر تقسیم اور تصادم کو ہوا دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تیانجن اجلاس کے دوران صدر شی نے ایک نئے، زیادہ منصفانہ عالمی حکمرانی کے نظام کی تجویز پیش کی، جو باہمی احترام پر مبنی ہو اور مغربی بالادستی کی مخالفت کرتا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور چند ممالک کے وضع کردہ اصول دوسروں پر مسلط نہیں کیے جانے چاہییں۔

صدر پیوٹن نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت خاص طور پر اہم ہے جب کچھ ممالک اب بھی بین الاقوامی معاملات میں آمریت کی خواہش ترک نہیں کر پا رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی