سرینگر کی حضرت بل درگاہ کی تختی پر اشوکا کا نشان لگانے پر تنازع شدت اختیار کر گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کی مشہور و معروف درگاہ حضرت بل میں حالیہ دنوں کی گئی تزئین و آرائش کے بعد لگائی گئی تختی پر اشوکا  کی کندہ کاری کی گئی جسے توڑنے پر وادی میں شدید تنازع کھڑا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چند افراد کو تختی پر کندہ اشوکا کے نشان کو توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی عوام اور مذہبی رہنماؤں نے اس اقدام پر سخت اعتراض کیا کہ مسلمانوں کے کسی مذہبی مقام کے اندر اس قسم کی تصاویر یا اشکال کی نمائش اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں جبری مذہبی تبدیلیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروپ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ

حضرت بل درگاہ، جہاں روایت کے مطابق نبی اکرم ﷺ کا موئے مبارک محفوظ ہے، کے عقیدت مندوں نے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر وقف بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس نے مقدس مقام کے اندر قومی نشان کندہ کر کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔

یہ تختی وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی جانب سے افتتاح کے موقع پر لگائی گئی تھی جو عوامی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے فوری ردعمل کے بعد تنازع کی زد میں آ گئی۔

جمعہ کے روز کچھ افراد نے تختی توڑ کر اس پر کندہ قومی نشان کو ہٹا دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس واقعے کی مذمت کی جبکہ نیشنل کانفرنس (این سی) نے تختی پر قومی نشان لگانے کو عوام کے مذہبی جذبات پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ