روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، 3 افراد ہلاک، مختلف عمارتوں میں آتشزدگی

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ مختلف عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کے نے بتایا کہ روس نے اس حملے میں 805 ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا

یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ماسکو کی جانب سے سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔ روس نے اس کے ساتھ 13 مختلف نوعیت کے میزائل بھی داغے۔

فضائیہ کے بیان کے مطابق یوکرین نے 747 ڈرون اور 4 میزائل مار گرائے یا ناکارہ بنا دیے۔ تاہم 9 میزائل اہداف پر لگے جبکہ 37 مختلف مقامات پر 56 ڈرون حملے ہوئے۔ گرائے گئے ڈرونز اور میزائلوں کے ملبے نے 8 مقامات کو نقصان پہنچایا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے نمائندوں نے کیف میں وزارتی کونسل کی عمارت کی چھت سے دھواں اٹھتے دیکھا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا یا ملبے کے باعث نقصان پہنچا۔

اگر یہ براہِ راست حملہ ثابت ہوا تو یہ روسی فضائی مہم میں ایک بڑا اضافہ تصور کیا جائے گا، کیونکہ اب تک شہر کے مرکزی سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جا رہا تھا۔

یہ عمارت یوکرین کی کابینہ کی رہائش گاہ ہے جہاں وزرا کے دفاتر قائم ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فائر ٹرک اور ایمبولینسیں وہاں پہنچ گئیں۔

یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریدینکو نے کہاکہ پہلی بار دشمن کے حملے میں حکومتی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس میں چھت اور بالائی منزلیں متاثر ہوئیں۔ ’ہم عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کر لیں گے مگر قیمتی جانوں کی واپسی ممکن نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کو اس تباہی پر صرف بیانات سے نہیں بلکہ اقدامات سے جواب دینا ہوگا۔ روسی تیل اور گیس پر پابندیاں سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب یورپی رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں۔ اس سے قبل یوکرین کے 26 اتحادی ممالک نے جنگ کے بعد یوکرین میں فوجی تعینات کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا تاکہ وہاں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ صدر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ امن معاہدے پر بات ہو سکے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ اسے جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ