ملبرن، سسرالیوں کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے والی خاتون کو 3 بار عمر قید کی سزا

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے زہریلے ترین مشرومز کے ذریعے اپنے سسرالی رشتہ داروں کو ہلاک کرنے والی آسٹریلوی خاتون ایرن پیٹرسن کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہیں 3 قتل کے جرم میں مجموعی طور پر 3 بار عمر قید اور کم از کم 33 سال قید کاٹنے کی سزا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر  سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت

55 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے جولائی 2023 میں اپنے شوہر سائمن پیٹرسن کے والدین ڈان اور گیل پیٹرسن اور گیل کی بہن ہیڈر ولکنسن کو کھانے میں زہریلا ڈیتھ کیپ مشروم شامل کر کے قتل کیا۔ اس واقعے میں ہیڈر کے شوہر ایان ولکنسن بھی شدید متاثر ہوئے، تاہم وہ طویل اسپتال میں رہنے کے بعد زندہ بچ گئے۔

سپریم کورٹ آف وکٹوریہ میں جسٹس کرسٹوفر بیل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے جرائم کا تباہ کن اثر صرف براہِ راست متاثرین تک محدود نہیں بلکہ اس نے وسیع پیمانے پر خاندانوں کو برباد کیا۔

جسٹس کرسٹوفر بیل نے فیصلے میں کہا کہ آپ نے 3 زندگیاں ختم کر دیں، ایان ولکنسن کی صحت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا اور اپنے بچوں کو ان کے پیارے دادا دادی اور نانی سے محروم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سسرالیوں کو زہر دے کر مارنے کا معاملہ: زندہ بچ جانے والے خالو سسر نے مجرمہ کو معاف کردیا

پراسیکیوٹرز نے ایرن پیٹرسن کے لیے بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا، تاہم عدالت نے پیرول کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں ملزمہ کو اپنی شہرت کی وجہ سے سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد ایرن پیٹرسن کے پاس 28 دن کا وقت ہے کہ وہ سزا اور جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی