ابوظہبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی عیسائی صلیب دریافت

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات(یو سے ای) کے محکمہ آثار قدیمہ ابوظہبی کے قریب سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانا عیسائی صلیب دریافت کیا ہے، جو ایک چھوٹے سے گاؤں نما رہائشی علاقے کو مسیحی خانقاہی کمیونٹی سے جوڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جزیرہ ابوظہبی سے تقریباً 110 میل جنوب مغرب میں واقع ہے، عیسائی صلیب کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں عام گھریلو زندگی اور مذہبی عبادت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ کی سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کر لی

تقریباً ایک فٹ لمبا اور پلستر سے بنا ہوا یہ صلیب ایک گھر کے صحن میں ملا، جہاں پہلی بار کھدائی 1990 کی دہائی میں کی گئی تھی۔ اس سے قبل اس علاقے میں 7ویں اور 8ویں صدی کے ایک چرچ اور خانقاہ کے آثار بھی پہلے دریافت ہوچکے ہیں۔

محکمہ سیاحت و ثقافت ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی سربراہ ماہرِ آثارِ قدیمہ ماریا گاجیوسکا کی ٹیم اس مقام پر تحقیق کر رہی ہے تاکہ 3 دہائیوں سے باقی سوالات کے جواب دیے جا سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس صلیب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ مکانات مسیحی خانقاہی کمیونٹی کا حصہ تھے، جہاں ممکنہ طور پر سینئر راہب قریب ہی تنہائی میں رہنے کے بعد اجتماعی عبادت کے لیے آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلتستان میں یبگو حکمرانوں کے مٹتے آثار کی کہانی

گاجیوسکا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک نہایت پرجوش لمحہ ہے کیونکہ اس سے قبل ہم صرف یہ مفروضہ رکھتے تھے کہ یہ مکانات خانقاہی بستی کا حصہ ہیں، مگر اب پہلی بار ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہے کہ یہاں مسیحی رہائش پذیر تھے۔

یہ صلیب پلستر (اسٹوکو) سے بنی ایک پلیٹ کی شکل میں ہے، جسے قدیم زمانے میں مجسمہ سازی اور عمارتوں کی آرائش کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کا مکمل اور اچھی حالت میں ہونا اس کی تشریح اور مطالعے کے لیے نہایت اہم ہے۔

محکمہ سیاحت و ثقافت ابوظہبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ سر بنی یاس جزیرے پر اس قدیم صلیب کی دریافت متحدہ عرب امارات کی گہری اور دیرپا روایاتِ بقائے باہمی اور ثقافتی کشادگی کا طاقتور ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 3 ہزار سال پرانے شہر کی دریافت، کونسی اشیا برآمد ہوئیں؟

اس دریافت کو مقامی قیادت بھی خطے میں رواداری اور ہم آہنگی کے پیغام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی