مشہور زمانہ فلم ’دبنگ‘ کو ریلیز ہوئے، 15 سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر ابھینیو کشیپ نے چند دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سپرہٹ آئٹم نمبر میں ملائکہ اروڑا کو شامل کرنے کے فیصلے پر سلمان خان اور ارباز خان دونوں کو اعتراض تھا۔
ابھینیو کشیپ کے مطابق، ارباز خان اپنی اُس وقت کی اہلیہ کو ’آئٹم گرل‘ کہلانے پر راضی نہیں تھے، جبکہ سلمان خان کو ملائکہ کے کپڑوں پر اعتراض تھا۔
یہ بھی پڑھیے فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟
ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان دراصل کافی قدامت پسند ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی خواتین ڈھکی چھپی رہیں، اسی لیے وہ ملائکہ کو یہ گانا کرنے نہیں دینا چاہتے تھے۔

ملائکہ اروڑا نے تاہم اعتماد کے ساتھ یہ موقع قبول کیا اور ارباز خان کو سمجھایا کہ یہ صرف ڈانس ہے، کوئی فحاشی نہیں۔ بالآخر ارباز خان راضی ہوئے اور گانا فلم کا سب سے بڑا ہٹ ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیے بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا چائے اور کافی کیوں نہیں پی سکتیں؟
ابھینیو کشیپ نے مزید بتایا کہ یہ گانا اصل میں سونو سود اور ملائکہ اروڑا پر فلمایا جانا تھا، مگر سلمان خان نے اصرار کیا کہ یہ فلم کا بہترین گانا ہے اور وہ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اس فیصلے سے سونو سود کی اسکرین اسپیس کم ہوگئی، جس پر وہ اُس وقت مایوس بھی ہوئے۔
ڈائریکٹر کے مطابق ملائکہ کو اس لیے چنا گیا کیونکہ وہ بہترین ڈانسر ہیں اور اس سے پہلے ’چھئیا چھئیا ‘ جیسے مقبول گانوں میں اپنی صلاحیت دکھا چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے ملائکہ اروڑا پھر سے دلہن بننے کو تیار؟ دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی
یاد رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی۔ تقریباً 18 سال بعد 2016 میں الگ ہوگئے۔ 2017 میں ان کے مابین باضابطہ طلاق ہوگئی، مگر دونوں آج بھی اپنے بیٹے ارحان کی پرورش مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔












