حکومت بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کمشنر آفس کوئٹہ میں ہونے والے اہم مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
یہ مذاکرات وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر منعقد کیے گئے جن کا مقصد حالیہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنا اور پرامن سیاسی ماحول کی بحالی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے پر سخت کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ
اجلاس میں حکومتی وفد نے خیر سگالی کے طور پر اہم اقدامات کا اعلان کیا جن میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گرفتار افراد کی فوری رہائی شامل ہے۔ مزید برآں کارکنوں اور قائدین کے خلاف درج مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان: اعلیٰ کوالٹی کی پیاز کی سعودی عرب میں ڈیمانڈ بڑھ گئی
اپوزیشن وفد نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام جلسے جلوس جامع ایس او پیز کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ آئندہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی کہ عوامی و سرکاری املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کوئی بھی پرتشدد واقعہ یا نقصان دہ کارروائی نہیں کی جائے گی اور تمام سرگرمیاں طے شدہ ضابطوں (ایس او پیز) کے مطابق انجام دی جائیں گی۔