اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، انڈیکس ایک مرتبہ پھر 157,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جہاں کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 11 بجے کے قریب کے ایس ای 100 انڈیکس 157,050.17 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 486.65 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں۔

انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے اسٹاکس مثلاً نیشنل بینک، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پی او ایل، پاکستان اسٹیٹ آئل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی اور وافی مثبت انداز میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔

اس سے قبل، منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت اختتام پذیر ہوئی تھی جب کے ایس ای 100 انڈیکس 476.22 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد اضافے کے بعد 156,563.53 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، بدھ کے روز ایشیائی اسٹاکس میں وال اسٹریٹ کی تیزی کے اثرات دیکھنے کو ملے، جبکہ بانڈز کی قیمتوں میں کمی آئی۔

مزید پڑھیں:برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند، معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

جس کی بنیاد ی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اس قیاس آرائی میں اضافہ تھا کہ امریکی لیبر مارکیٹ کی کمزوری کے باعث فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے کم از کم ایک چوتھائی پوائنٹ شرح سود میں کمی کرے گا۔

مارکیٹوں نے اس عدالتی فیصلے کو بھی نسبتاً پرسکون انداز میں لیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الحال فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک کو برطرف کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ معاملہ بالآخر امریکی سپریم کورٹ میں جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ مرکزی بینک کی طویل عرصے سے قائم آزادی پر اثر انداز ہوسکتا ہے، اگرچہ فوری طور پر اس کا کوئی مارکیٹ پر اثر نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایسا کیا ہوا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آگئی؟

ایشیا میں جاپان کا نکی انڈیکس 0.3 فیصد بڑھا، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.3 فیصد اور تائیوان کا بلیو چپ انڈیکس 1.46 فیصد بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ 0.5 فیصد اور چین کے مین لینڈ بلو چپس 0.2 فیصد اوپر گئے۔

امریکا میں ایس اینڈ پی 500، نیسڈیک کمپوزٹ اور ڈاؤ جونز انڈیکس منگل کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے، بدھ کو ایس اینڈ پی 500 فیوچرز مزید 0.2 فیصد اوپر دکھائی دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی