2 سے 3 ماہ میں اربوں ڈالرز کا لوہا چنیوٹ سے نکلنا شروع ہوجائے گا، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر برائے معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ چینوٹ سے دریافت ہونے والے 266 ملین میٹرک ٹن آئرن (لوہا) کی آئندہ 2 سے 3 ماہ میں نیلامی کردی جائے گی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں یہ منصوبہ رکا ہوا تھا، تاہم اب اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے

صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں 56 کمپنیوں کے کیس کے دوران ایک جرمن کمپنی یہاں کام کر رہی تھی جس پر کیس بنا دیا گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے کمپنی کو 56 کروڑ روپے دینا پڑے جو حکومت نے ادا کر دیے ہیں۔

ان کے مطابق آئرن نکالنے کی فزیبلٹی رپورٹ حکومت کے پاس آ چکی ہے اور جرمن کمپنی اس کو ٹینڈر آؤٹ کرنے کی رپورٹ جلد جاری کرے گی۔ آنے والے دنوں میں اس منصوبے کی نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج

انہوں نے بتایا کہ اٹک میں دریافت ہونے والے سونے کی دوبارہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ نیسپاک کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر بلاک کا دوبارہ تخمینہ لگایا جائے تاکہ مقدار کی تصدیق ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے اندر مکمل رپورٹ موصول ہو جائے گی، جس کے بعد عالمی سطح پر اس کے ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

شیر علی گورچانی کے مطابق ضلع اٹک میں دریافت ہونے والے 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر کی حفاظت کے لیے وہاں دفعہ 144 نافذ ہے تاکہ کسی قسم کی چوری یا غیر قانونی سرگرمی نہ ہو۔ خیبرپختونخوا سے چوری کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں مگر اب ان پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی