سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مملکت کی ترقی، معاشی تنوع اور سماجی خوشحالی کے لیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اب تک 5 اہم کام کون سے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ شعبے نہ صرف سعودی عرب کو عالمی سطح پر قائدانہ مقام دلانے میں مددگار ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر ٹیکنالوجی اور اختراعات کے فروغ کے لیے مملکت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں 600 سے زائد ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کمپنیاں اب خطے کے لیے مرکز کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں، جو دنیا بھر میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انقلابی اقدام: سعودی شہروں کے لیے نیا تعمیراتی وژن
ولی عہد نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیز رفتار تبدیلی اور اختراعی معیشت کی بنیاد ہے، اور سعودی عرب اس سمت میں مسلسل پیش رفت کر رہا ہے تاکہ وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔