چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے معروف قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو قتل کرنے والا حملہ آور تاحال فرار ہے۔

ایف بی آئی نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص قاتل کی نشاندہی یا گرفتاری میں مددگار ثابت ہوگا اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

فائرنگ کا واقعہ یوٹا ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا جہاں چارلی کرک ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ

حملہ آور نے سیاہ لباس پہنے ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 گز کے فاصلے سے نشانہ بنایا۔

ایف بی آئی نے جائے وقوعہ کے قریب سے ایک ہائی پاور رائفل برآمد کی ہے، جسے شبہ ہے کہ اسی سے فائرنگ کی گئی۔

مشتبہ شخص کی تلاش اور شواہد

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر بظاہر کالج کے طالب علم جتنی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، جوتوں کے نشانات، ہتھیلی اور بازو کے نشانات سمیت دیگر شواہد حاصل کیے ہیں۔

مبینہ حملہ آور کی تصویر

یوٹا پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے مشتبہ شخص کی مزید تصاویر بھی جاری کی ہیں اور عوام سے شناخت میں مدد مانگی ہے۔

صدر ٹرمپ کا ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کو بعد از مرگ صدارتی میڈل آف فریڈم دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرک اپنی نسل کے ایک عظیم رہنما، آزادی کے علمبردار اور لاکھوں افراد کے لیے تحریک تھے۔

ٹرمپ نے فائرنگ کا الزام ’ریڈیکل لیفٹ‘ پر لگاتے ہوئے کہا کہ قدامت پسندوں کو مسلسل نفرت انگیز مہم کا نشانہ بنایا گیا اور یہی تشدد کی اصل وجہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک کھلے مقام پر خطاب کر رہے تھے۔

چارلی کرک

حملہ آور نے عمارت کی چھت سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کی اچانک موت سے امریکا کی سیاسی فضا میں صدمے اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟