ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے 90 فیصد ٹکٹس فروخت، دبئی میں جنون عروج پر

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے انتہائی متوقع پاک بھارت میچ سے قبل ٹکٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق 90 فیصد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام نشستیں شائقین بک کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟

جمعرات کی شام تک ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 750 درہم تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے تھی، جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3,500 درہم تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں۔

پریمیئم نشستوں کی صرف محدود تعداد باقی رہ گئی ہے، ٹکٹس آن لائن اور دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب قائم خصوصی کاؤنٹرز سے فروخت کیے جا رہے ہیں، جہاں لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

شائقین کو ایک اور موقع دینے کے لیے منتظمین نے جمعرات کی شام ایک نیا آن لائن سیلز ونڈو کھول دی ہے۔

میدان میں، بھارت اتوار کے میچ میں اپنے پہلے میچ میں شاندار کامیابی کے بعد اترے گا، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کو صرف 57 رنز پر آؤٹ کیا اور ہدف صرف 4.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں

پاکستان اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو اسی مقام پرعمان کے خلاف کرے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت اور پاکستان اب تک 13 بار ٹی20 انٹرنیشنل میں آمنے سامنے آچکے ہیں، جہاں بھارت اپنی 10 کے مقابلے میں 3 پاکستانی فتوحات سے آگے ہے۔

دونوں ٹیموں کا حالیہ آمنا سامنا 23 فروری کو دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ہوا، جہاں بھارت نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟

پاکستان اسکواڈ: سلمان آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم، صہیبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، صوفیان مقیم۔

بھارت اسکواڈ: سوریا کمار یادیو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشت رانا، رنکو سنگھ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن