پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی دوست ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تمام اضلاع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں کب سے چلنا شروع ہونگی اور کرایہ کتنا ہوگا؟

پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئی ہیں اور 15 ستمبر کو باضابطہ طور پر الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میانوالی کے عوام کو چند دن بعد جدید اور آرام دہ سفری سہولت کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔

بلال اکبر خان کے مطابق لاہور کے بعد اب پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی مرحلہ وار الیکٹرک بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کے بعد دیگر اضلاع میں بھی یہ بسیں چلائی جائیں گی جبکہ تمام متعلقہ اضلاع میں بسیں پہنچائی جا رہی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو جدید ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے 27 الیکٹرک بسوں کے ساتھ شروع ہونے والا یہ منصوبہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے اور اب پورے صوبے میں پھیلایا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق 1100 الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے لاکھوں شہریوں کو جدید، سستی اور بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی اور یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم