امریکا نے حوثی باغیوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں سے منسلک تقریباً 3 درجن افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے لیے وسیع پیمانے پر فنڈ ریزنگ، اسمگلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری کے نیٹ ورک میں ملوث تقریباً 32 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ یہ نیٹ ورک یمن، چین، متحدہ عرب امارات اور مارشل آئی لینڈز میں فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں پر فوجی حملوں کی خبر کیوں لیک کی؟

امریکہ کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ حوثی باغیوں کے لیے جدید قسم کے عسکری ساز و سامان، بشمول بیلسٹک اور کروز میزائل اور ڈرونز کے پرزہ جات کی خریداری اور مالی معاونت کرتے ہیں۔ حوثیوں نے ان ڈرونز کا استعمال امریکی فوجی اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کے لیے کیا ہے۔

حوثیوں کی سرگرمیاں اور امریکا کی کارروائی

یہ پابندیاں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں لگائی گئی ہیں۔ حماس بھی ایران کی حمایت یافتہ ایک تنظیم ہے جس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کیے جس سے اب تک تقریباً 65 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، جنوبی شہر سائرنز سے گونج اٹھے

نومبر 2023 سے حوثیوں نے بحر احمر پر فوجی محاصرہ نافذ کیا ہوا ہے اور ایسے جہازوں پر حملے کررہے ہیں جو اسرائیل کی حمایت میں وہاں سے گزرتے ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم 4 جہاز ڈوب چکے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا بیان

امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری برائے دہشتگردی اور مالیاتی انٹیلیجنس، جان ہرلی نے کہا حوثی بحر احمر میں امریکی عملے اور اثاثوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں، خطے میں ہمارے اتحادیوں پر حملے کر رہے ہیں اور ایرانی حکومت کے تعاون سے بین الاقوامی سمندری سیکیورٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اہم شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں

ان افراد میں صالح دبیش بھی شامل ہیں، جنہیں 2021 میں پابندیوں کے بعد صالح مصفر الشاعر کی جگہ حوثیوں کے اثاثے ضبط کرنے کا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے۔ صالح دبیش نے ملک بھر میں نجی اور سرکاری زمینیں حوثیوں کے لیے ضبط کی ہیں، جس کا جواز انہوں نے ان زمینوں کے مالکان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر پیش کیا۔

اسی خاندان کے عبد اللہ مصفر الشاعر کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور ان کے نام سے چلنے والی کمپنیوں کو بھی پابندی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں نے 3 کروڑ ڈالر مالیت کا امریکی ڈرون مار گرایا

اسی طرح محمد عبدالسلام سے منسلک ایک گروپ جو پیٹرولیم کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ان پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محمد عبدالسلام کو مارچ میں پہلے ہی پابندیوں کا سامنا تھا۔

مزید برآں حوثی باغیوں سے جڑی سمندری شپنگ کمپنیاں اور ہتھیاروں اور ان کے پرزہ جات کی خریداری میں مدد فراہم کرنے والے افراد اور ادارے بھی بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی