شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا دیکھنے پر سزائے موت میں اضافہ

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت مبینہ طور پر سزائے موت کے نفاذ میں اضافہ کررہی ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو غیر ملکی فلمیں یا ڈرامے دیکھتے اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں جبری مشقت اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں شمالی کوریا نے اپنے شہریوں کی زندگی کے ہر پہلو پر کنٹرول مزید سخت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کی مدد کے لیے 20 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، یوکرینی انٹیلجنس رپورٹ

رپورٹ کے مطابق ’دنیا میں کوئی اور آبادی ایسی سخت پابندیوں کے تحت نہیں جی رہی‘۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگرانی مزید وسیع اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مؤثر ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو شمالی کوریائی عوام کو مزید تکالیف، جبر اور خوف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ رپورٹ اُن 300 افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے جو گزشتہ 10 برسوں میں شمالی کوریا سے فرار ہوئے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ شمالی کوریا میں سزائے موت کے نفاذ میں اضافہ ہورہا ہے۔ سن 2015 کے بعد کم از کم 6 نئے قوانین نافذ کیے گئے جن میں موت کی سزا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام

ان جرائم میں غیر ملکی میڈیا، فلموں اور ڈراموں کو دیکھنا اور شیئر کرنا بھی شامل ہے۔ فراری افراد نے بتایا کہ 2020 کے بعد غیر ملکی مواد تقسیم کرنے والوں کو زیادہ تعداد میں پھانسیاں دی گئیں۔

یہ سزائیں عوامی مقامات پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جاتی ہیں تاکہ لوگوں میں خوف پیدا کیا جاسکے۔

اقوام متحدہ کی 2024 کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے بدنام زمانہ سیاسی قیدی کیمپوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین تحقیق میں تصدیق کی گئی ہے کہ کم از کم 4 کیمپ اب بھی چل رہے ہیں، جبکہ عام جیلوں میں بھی قیدیوں کو تشدد، جبری مشقت اور بھوک سے مارا جارہا ہے۔

بہت سے فراریوں نے بتایا کہ انہوں نے قیدیوں کو بُری حالت، بھوک اور زیادتیوں کے باعث مرتے دیکھا۔ تاہم کچھ معمولی بہتری کی خبریں بھی سامنے آئیں، جیسے کہ جیل کے عملے کی جانب سے تشدد میں معمولی کمی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جوہری ہتھیاروں میں فوری اضافے کے لیے کمر کس لی

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی کیمپ ختم کرے، سزائے موت کا خاتمہ کرے اور عوام کو اُن کے بنیادی انسانی حقوق سے آگاہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی