نیویارک کے علاقے پلیٹس برگ میں ایک رہائشی کے گھر کے سامنے نصب سیکیورٹی کیمرے نے ایک منفرد پورچ پائرٹ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بھوکا ریکون تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: غاروں میں چالاک ریکون کا پیچھا، بدھو کتے کو جان کے لالے پڑگئے
رپورٹ کے مطابق گھر کے مالک نے 93 ڈالر مالیت کا پالتو جانوروں کا کھانا فیڈ ایکس کو واپس کرنے کے لیے پورچ پر موجود ڈبے میں رکھ دیا تھا، مگر ایک ریکون نے منصوبہ بگاڑ دیا۔
کیمرے میں قید ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جانور ڈبے کو پھاڑ کر مزے سے کھانے لگ گیا۔
رہائشی نے بتایا کہ ریکون اگلی راتوں میں بھی میل بن کے قریب واپس آتا رہا تاکہ مزید کھانے کی تلاش کرسکے۔ کمپنی Chewy نے صورتحال سمجھنے کے بعد مکمل ریفنڈ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا: گھر میں گھسے ’ریکون‘ کو باہر نکالنا پولیس کے لیے دلچسپ و انوکھا واقعہ کیوں بن گیا؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا واقعہ 2024 میں ٹیکساس میں بھی ہوا تھا جب ایک اوپوسم نے دروازے پر رکھے کوکیز کے پیکٹ کو چرا کر مزے لوٹے۔ اس موقع پر پولیس نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے مزاحیہ تبصرے کیے۔