بھارتی ریاست بہار میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بھارتی فوج کے اہلکار اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
فوجیوں نے مکمل وردی میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو کھلے عام ہڑتال کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیے: ’یہ شرمناک اور بے ہودہ ہے‘، بھارتی فوجی قیادت کو ٹی وی شو پر آنا مہنگا پڑگیا
فوجی اہلکاروں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا، نہ ہی کوئی انشورنس یا دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔