‘اپنے ملک واپس چلی جاؤ،’ برطانیہ میں بھارتی خاتون کے ساتھ زیادتی اور نسل پرستی کا واقعہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل

برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛ ایک نے سر منڈوایا ہوا ہے اور وہ سیاہ سویٹ شرٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ دوسرا سرمئی رنگ کی قمیض میں ملبوس تھا۔

یہ واقعہ سکھ برادری میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ کمیونٹی کا ردِعمل قابل فہم ہے اور یقین دلایا کہ علاقے میں گشت بڑھا دیا جائے گا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ پریت کور گل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں کھلی نسل پرستی میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین تشدد کا واقعہ ہے جو نسلی نفرت پر مبنی ہے۔ حملہ آوروں نے اسے بتایا کہ وہ یہاں کی نہیں ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ یہاں کی ہے اور ہر برادری کو برطانیہ میں محفوظ، معزز اور محترم محسوس کرنے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غلاموں کی تجارت ختم لیکن افریقی النسل افراد تعصب کا اب بھی شکار، اقوام متحدہ

اسی طرح رکن پارلیمنٹ جس اَتھوال نے اس حملے کو گھناؤنا، نسل پرستانہ اور خواتین مخالف واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ ملک میں بڑھتی ہوئی نسلی کشیدگی کا نتیجہ ہے، اور اب ایک نوجوان عورت ساری زندگی کے لیے صدمے کا شکار ہو گئی ہے۔

یہ نفرت انگیز جرم اس سے قبل پیش آنے والے واقعے کی کڑی ہے، جب گزشتہ ماہ وولورہیمپٹن میں 3 نوعمر لڑکوں نے 2 بزرگ سکھ مردوں پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں بزرگ زمین پر گر گئے اور ایک لڑکا انہیں بار بار لاتوں سے مارتا رہا۔ حملے کے دوران بزرگوں کی پگڑیاں بھی گر گئیں تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی