’ کلچر امن و ترقی کا پل ہے‘، صدر زرداری کا عالمی ثقافتی فورم میں خطاب

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے، تخلیقی صنعتوں کو مضبوط کرنے اور برداشت و افہام و تفہیم کی فضا قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے وژن کی حمایت

چین کے شہر چینگدو میں منعقدہ ’سیکنڈ گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ کلچر امن، خوشحالی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک لازمی پل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے چین کے تہذیبی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے وژن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

عالمی اقدامات کی اہمیت

صدر نے چین کے پیش کردہ  گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (GDI)، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو (GSI) اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پائیدار ترقی، علاقائی استحکام اور جامع بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔

کلچر بطور مکالمہ، تصادم نہیں

صدر زرداری نے کہا کہ GGI تہذیبوں کی تنوع کا احترام، ثقافتوں کے مابین برابری اور عوامی سطح پر تبادلے کو فروغ دیتا ہے، تاکہ ’تہذیبوں کے تصادم‘ کے بیانیے کو ختم کیا جا سکے۔

بدلتی دنیا اور چین کا کردار

انہوں نے کہا کہ دنیا تیز رفتار تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، اور اس موقع پر صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے محاذ آرائی کے بجائے تعاون اور win-win حل پیش کر کے ایک نیا راستہ دکھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب

گزشتہ سال یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 60ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی

ماسٹر چنگان کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑٰی ڈیپل SO5 متعارف

لاہور کے صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی کے نوٹسز کیوں جاری ہوئے، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار