پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ شراکت داری باہمی احترام اور تعاون پر استوار ہے اور دونوں ممالک آئندہ سال اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ یہ دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی۔

صدر مملکت نے یہ بات چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کے دوران کہی، جہاں چین کی اعلیٰ قیادت، فنکار، ثقافتی نمائندے اور بین الاقوامی مندوبین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ کلچر امن و ترقی کا پل ہے‘، صدر زرداری کا عالمی ثقافتی فورم میں خطاب

آصف علی زرداری نے اس دوستی کو اسٹریٹجک تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر قائم گہرے رشتوں کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ثقافتی تبادلوں کے فروغ، تخلیقی صنعتوں کی مضبوطی اور افہام و تفہیم و برداشت کے کلچر کو بڑھانے کے لیے چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ان کے بقول ثقافت امن، خوشحالی اور مشترکہ انسانی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پل ہے۔

صدر زرداری نے ایوارڈ جیتنے والے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تخلیقی کاوشیں سرحدوں کو پار کر کے مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے دنیا کو جوڑتی ہیں۔

انہوں نے صوبہ سیچوان کی حکومت، چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز اور دیگر منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں چین کے ’تہذیبی تبادلے اور باہمی سیکھنے‘ کے وژن کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل گورننس انیشیٹو کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق یہ اقدامات پائیدار ترقی، علاقائی امن اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ گلوبل گورننس انیشیٹو تہذیبوں کے تنوع، ثقافتی مساوات اور مکالمے کو فروغ دے کر تہذیبوں کے تصادم جیسے بیانیے کا توڑ کرتا ہے۔

صدر زرداری نے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو تصادم کے بجائے تعاون اور مشترکہ کامیابی کا راستہ دکھایا ہے۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیورو اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر لی شو لی نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

چینی وزیر نے فروری میں صدر زرداری کے دورہ چین اور ان کا چائنا ڈیلی میں شائع ہونے والا مضمون قابلِ تحسین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن ہے، صدر زرداری

ان کے مطابق صدر زرداری اور صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے مضبوط بھائی رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کو آج بارود کی نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، اور پاکستان چین دوستی آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ

بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس

ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی درخواستیں مسترد

ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس کی نیلامی کا خطرہ

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار