مالی مشکلات سے تنگ ہیں؟ جانیے چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں مالی منصوبہ بندی اور قرض سے نجات کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین سروے اور رپورٹس کے مطابق امریکی بالغ افراد کی نصف سے زائد آبادی اپنے مالی معاملات جیسے بجٹ سازی، قرض کی ادائیگی اور سرمایہ کاری میں خود فیصلے کرتی ہے اور اب ان میں سے ایک بڑی تعداد مشاورت کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف

کریڈٹ کارما کے ایک حالیہ سروے کے مطابق دو تہائی بالغ افراد جنہوں نے چیٹ جی پی ٹی یا گوگل جیمینائی جیسے چیٹ بوٹس استعمال کیے، انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ان پلیٹ فارمز سے مالی مشورہ حاصل کیا۔

مزید یہ کہ ان میں سے 80 فیصد نے کہا کہ ان کے مالی حالات میں بہتری آئی۔ خاص طور پر نوجوان نسل میں یہ رجحان زیادہ نمایاں ہے جہاں تقریباً 82 فیصد جنریشن زیڈ اور ملینیل صارفین نے مالی رہنمائی کے لیے اے آئی استعمال کرنے کی تصدیق کی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ڈیلاویئر کی جینیفر ایلن نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے 30 روزہ چیلنج شروع کیا تاکہ 23 ہزار ڈالر کے کریڈٹ کارڈ قرض کو کم کر سکیں۔ اس دوران انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے کہنے پر غیر استعمال شدہ اشیا بیچ کر، پلازما ڈونیٹ کر کے اور گھریلو کھانوں سے بچت کر کے تقریباً نصف قرض اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹس اپنی تیز رفتاری، کم لاگت اور آسان رسائی کی وجہ سے مقبول ہیں۔ یہ سروسز فوری طور پر بجٹ پلان، بچت کے طریقے اور سرمایہ کاری کی حکمتِ عملیاں تجویز کرتی ہیں۔ تاہم خطرات بھی موجود ہیں، جن میں غلط یا پرانی معلومات، ڈیٹا لیک ہونے کا اندیشہ اور غیر متوازن مشورے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟