آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اسپنر ورون چکرورتی آئی سی سی مینز ٹی20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ان کی بہترین رینکنگ دوسری پوزیشن تھی جو انہوں نے فروری 2025 میں حاصل کی تھی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو پیچھے چھوڑا جو مارچ سے سرفہرست تھے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق، ورون چکرورتی نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

34 سالہ چکرورتی نے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور لیگ اسپنر روی بشنوئی کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 2 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر ایک وکٹ لی جبکہ پاکستان کے خلاف 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ 3 درجے ترقی پاکر پہلے نمبر پر پہنچے۔

ایشیا کپ میں شریک دیگر کھلاڑیوں نے بھی رینکنگ میں ترقی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا کے نوان توشارا چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے صوفیان مقیم چار درجے ترقی کے ساتھ 11ویں، اور ابرار احمد 11 درجے اوپر جاکر اپنے کیریئر کی بہترین 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے اکشر پٹیل 12ویں، کلدیپ یادیو 23ویں اور افغانستان کے نور احمد 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تیز گیند بازوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے،  بھارت کے جسپریت بمرا 40ویں اور بنگلہ دیش کے تنظیم حسن 42ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ معاملہ سنگین ہوگیا

انگلینڈ کے جوفرا آرچر 13ویں اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 38ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، متحدہ عرب امارات کے خلاف 16 گیندوں پر 30 رنز اور پاکستان کے خلاف 13 گیندوں پر 31 رنز کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس 884 ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور جوز بٹلر بھی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سالٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 60 گیندوں پر ناقابلِ شکست 141 رنز بنائے جو انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی اور تیز ترین سنچری ہے۔

مزید پڑھیں: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

بٹلر نے اسی میچ میں 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور پہلی بار ٹاپ 3 میں شامل ہوئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں سری لنکا کے پاتھم نسانکا چھٹے، جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 11ویں، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 19ویں، متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 20ویں نمبر پر آچکے ہیں۔

اس طرح جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 30ویں، بھارت کے شبمن گل 39ویں اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 55ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم