اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی۔

ویڈیو میں دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے اور گھر کے باہر کئی فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔

فائرنگ کے فوراً بعد کوٹوالی پولیس اسٹیشن بریلی میں مقدمہ درج کیا گیا، اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پر سخت کارروائی اور تفتیش کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ، مشہور گینگسٹر نے ذمہ داری قبول کرکے وجہ بیان کردی

وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد تحقیقاتی اداروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس کے بعد حملہ آوروں کی شناخت ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ممکنہ سازش اور مجرمانہ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ان دونوں افراد کو، جو دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ میں ملوث تھے، ریاست اتر پردیش کے غازی آباد میں پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا۔ ملزمان کی شناخت رویندر (روہتک) اور ارون (سونی پت) کے طور پر ہوئی، جن کا تعلق کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے معروف بین الاقوامی گینگ سے بتایا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران دہلی پولیس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ واقعہ کے بعد سلمان خان گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ رہے ہیں؟

ذرائع کے مطابق، اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور دہلی پولیس کی کرائم انٹیلی جنس یونٹ نے مشترکہ طور پر انکاؤنٹر کیا۔ جب پولیس نے دونوں ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال لے جانے پر دم توڑ گئے۔

حکام نے اس انکاؤنٹر کو گولڈی برار کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے، جو اتر پردیش میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہا تھا۔ دیشا پٹانی کے بریلی والے گھر کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی ادارے گینگ کے دیگر روابط کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟