ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) ایشیا کپ 2025 کے سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

سپر4 کے پہلے میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹکٹوں کی قیمت عام میچز کے لیے 75 درہم (تقریباً 5,748 روپے) سے شروع ہو رہی ہے تاہم سب سے زیادہ توجہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ پر مرکوز ہے جو 21 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟

اس بڑے مقابلے کے ٹکٹ 350 درہم (تقریباً 26,824 روپے) سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ اسپیشل ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی قیمت 32 ہزار درہم (تقریباً 24 لاکھ 52 ہزار روپے) تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کے میچز کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے جہاں ہر میچ کی کم از کم ٹکٹ قیمت 100 درہم رکھی گئی ہے۔

فائنل میچ، جو 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، کے چند ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی ٹکٹ فائنل ٹیموں کے طے ہونے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

شائقین کی سہولت کے لیے خصوصی پیکج سسٹم بھی برقرار رکھا گیا ہے جو 525 درہم سے شروع ہوتا ہے۔

پیکج A: پاکستان بمقابلہ بھارت، بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش۔

یہ بھی پڑھیے: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟

پیکج B: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا، اور ایشیا کپ کا فائنل۔

ٹکٹیں Platinumlist.net پر آن لائن یا اسٹیڈیم کے قریب مقررہ بوتھس سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میں چند ہی دن باقی ہیں ایسے میں خطے بھر میں کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘