وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ہی جماعت کو چیلنج کیا ہے کہ 27 سمتبر کے جلسے میں ایک کروڑ لوگ لا کر دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
پی ٹی آئی کارکنان سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’27 ستمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے، جس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، کوئی ٹینشن نہیں ہے۔ لائیں ایک کروڑ بندہ، لیکن ایسا نہیں ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ پر تہمتیں بھی لگاؤ، نیچا بھی دکھاؤ اور گندا بھی کرو، مجھے پیغام دو کہ تم دعویٰ بولو، میں جلسہ کروں یا فلاں ایونٹ کروں۔ 5 اگست کے لیے لوگوں کو جمع کرو اور 14 اگست کو لوگوں کو نکالو۔ میں نے ڈی آئی خان میں جلسہ کیا ہے، کتنے لوگ نکلے؟ 5 اگست کو لوگ نکلے ہیں، میں لکھ کے دیتا ہوں کہ 5 اگست کو ساڑھے 7، 8 لاکھ لوگ نکلے ہیں۔‘
پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اب نکل آئے ایک کروڑ بندہ آؤ میں میزبان ہوں۔ لیکن ایسا نہیں ہو گا، علی امین گنڈا پور pic.twitter.com/ij0qVG1hk3
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 20, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’پارٹی ایونٹ میں اب ہر بندہ پیسہ بھی لگائے گا، پارٹی کا ہر بندہ آئے گا اور اپنا زور لگائے گا۔ اگر بیٹھے رہنے سے انقلاب آتے تو آج عمران خان جیل میں نہ ہوتے۔ جب اسلام آباد میں گولیاں چلیں تو لوگ وہاں سے چلے گئے، میں نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالا۔ اب میں سمجھ گیا ہوں، اب میں کچھ نہیں کرسکتا۔‘
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی
انہوں نے کہا کہ ’خودکشی اسلام میں حرام ہے، میں لڑ کے مروں گا، خودکشی نہیں کروں گا کہ اپنے لوگوں کے سینے پیش کروں کہ آؤ مارو۔ مجھے جو مارے گا میں اس کو ماروں گا، مجھے آئین نے تحفظ دیا ہے۔‘
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’میں کسی کے بچے مروانے کی سیاست نہیں کروں گا۔ میں لڑ کے مروں گا، میں خودکشی نہ خود کروں گا نہ اپنے لوگوں سے خودکشی کرواؤں گا۔‘