امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک باغبان نے ایسا آڑو اُگا لیا جو دیکھنے والوں کو حیران کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں:رنگ شناس طوطے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
’کروزے‘ کے علاقے میں واقع چائلز پیچ آرچرڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے باغ میں اُگنے والا آڑو دنیا کا سب سے وزنی آڑو قرار پایا ہے۔
وزن جان کر دنگ رہ جائیں گے
یہ آڑو 1.83 پاؤنڈ وزنی نکلا، یعنی تقریباً ایک ڈیڑھ کلو کے برابر! اس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو 1.8 پاؤنڈ پر قائم تھا۔
باغ کے مالک ہنری چائلز کا کہنا تھا کہ ہم نے جان بوجھ کر سب سے بڑا آڑو اُگانے کی کوشش نہیں کی۔ بس اس سال موسم سازگار رہا اور یوں یہ جناتی آڑو وجود میں آگیا۔
گنیز کی تصدیق
یہ آڑو PF-27A نامی قسم سے تعلق رکھتا ہے اور اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر اسے دنیا کا سب سے وزنی آڑو قرار دے دیا ہے۔
باغ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب یہ سرکاری طور پر تسلیم ہوگیا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے وزنی آڑو ہے۔ مبارکباد ہنری چائلز کو، اور شکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا۔