چیچن رہنما کا 17 سالہ بیٹا جائیداد ٹیکس کی نگرانی سمیت کن 7 اہم عہدوں پر براجمان ہے؟

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیچن رہنما رمضان قدیروف نے اپنے 17 سالہ بیٹے آدم قدیروف کو شمالی قفقاز کے علاقے میں بلدیاتی اداروں کی جائیداد ٹیکس کی ادائیگیوں کی نگرانی کا نیا عہدہ دے دیا ہے جو کہ نوجوان قدیروف کے بڑھتے ہوئے سرکاری عہدوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق آدم قدیروف نے گزشتہ 2 برسوں میں کم از کم 7 سرکاری عہدے سنبھالے ہیں۔ انہیں سب سے پہلے 2023 میں اپنے والد کی سیکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے ایک زیرِ حراست نوجوان کو قرآن جلانے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا کر شہرت حاصل کی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: آذربائیجان کا چیچنیا جانے والا مسافر طیارہ تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

سزا کے بجائے انہیں بعد ازاں متعدد سرکاری اعزازات اور ترقیوں سے نوازا گیا۔ وہ اب تک 27 اعزازات اپنے نام کرچکا ہے۔

رمضان قدیروف نے بدھ کے روز چیچنیا کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق اجلاس میں اپنے بیٹے کو جائیداد ٹیکس وصولی کی نگرانی کا ٹاسک دیا۔

آدم قدیروف اس سے قبل چیچنیا کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علاقائی وزارتِ داخلہ کے چیف ایڈوائزر اور روسی وزارتِ دفاع کی 2 بٹالین کے نگران بھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد اکٹھی کرنے کے کام کی نگرانی بھی سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق کینیڈین وزیراعظم کی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سے قربتیں، سیر و تفریح اور پرتعیش عشائیہ

رمضان قدیروف، جو 48 برس کے ہیں، 2007 سے چیچنیا پر تقریباً مکمل خودمختاری کے ساتھ حکمرانی کر رہے ہیں، جس کے بدلے وہ روس کے وفادار سمجھے جاتے ہیں۔ جلا وطن میڈیا نے قدیروف خاندان کی پرتعیش زندگی کو بے نقاب کیا ہے جس میں مہنگی گاڑیوں کے بیڑے، قیمتی گھڑیاں اور شاندار شادیاں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی

راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر باولنگ میں دھوم

’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

ویڈیو

راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر باولنگ میں دھوم

’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ