سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن نے نئی قوائد و ضوابط وضع کردیے ہیں، میڈیا پر توہین و استہزا پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق میڈیا پر توہین و استہزا، گھریلو نجی امور کی تشہیر، بچوں اور گھریلو ملازمین کے استعحصال پر پابندی ہوگی۔
The General Authority for Media Regulation by Muhammad Nisar Khan Soduzai
گمراہ کن معلومات پھیلانا، گالی گلوچ، قبائلی یا فرقہ وارانہ منافرت اور سماجی و قومی اقدار کے خلاف مواد پر بھی پابندی مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا شراکت داری بڑھانے کا فیصلہ
اتھارٹی نے لباس کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں جن میں جسم کے حصے عیاں کرنے والے، تنگ اور شفاف کپڑوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔