ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری، وہ 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 21 رنز تھا۔ تاہم فخر کو آؤٹ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اور مداحوں نے فیصلے کو متنازع قرار دیا۔

اس وقت صاحبزادہ فرحان 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ایکس صارف احسن وحید نے لکھا کہ فخرزمان کو متنازع فیصلہ دیکر ایمپائر نے انکو گراؤنڈ سے باہر بھیجا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ فخززمان آؤٹ نہیں تھے۔

بھارتی صحافی راہول راہوت نے فخرزمان کے حق میں ٹویٹ کیا کہ فخززمان ناٹ آؤٹ تھے، کیوں کہ بال گلاؤز میں جانے سے پہلے زمین پر باؤنس کرگئی تھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ فخرزمان کو غلط آؤٹ دیا گیا۔

راجا عاصم نے لکھا کہاتنے اہم میچ میں تھرڈ امپائر نے فخر کو غلط آؤٹ دیا، فخر زمان گیم چینجر پلیئر ہے اسی کو امپائر نے ٹارگٹ بنایا،فیلڈ امپائر سے غلطی ہوسکتی ہے تھرڈ امپائر سے کیسے ہوگئی ۔۔۔؟؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ فخر زمان کا آؤٹ ڈیسیژن مکمل طور پر غلط اور ناانصافی پر مبنی تھا، تھرڈ ایمپائر نے بھی انصاف کا دامن چھوڑ دیا۔ پاکستان کے ساتھ یہ ظلم برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ