اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی گفتگو کا انداز اپنی ترجیحات کے مطابق بدل سکیں گے۔
کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین نے حال ہی میں ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اس نئے فیچر کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق پرسنلائزیشن پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟
اس کے علاوہ کاسٹیوم انسٹرکشنز کا سیکشن بھی موجود ہے جسے صارفین بوٹ کے جوابات کو اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
اس پیج میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ صارف طے کر سکے کہ چیٹ بوٹ اسے کس نام سے مخاطب کرے، جبکہ دلچسپیوں اور ترجیحات کے اندراج کا آپشن بھی شامل ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق یہ فیچر اس لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات چیت زیادہ ذاتی اور دوستانہ انداز اختیار کرے اور صارفین کو حقیقی گفتگو جیسا تجربہ حاصل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا
پرسنلائزیشن پیج میں ریفرنس چیٹ ہسٹری کا فیچر بھی دیا گیا ہے جس سے صارفین چاہیں تو چیٹ بوٹ کی میموری کو آن یا آف کر سکیں گے۔ یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگز میں جا کر پرسنلائزیشن آپشن کے ذریعے فعال ہوگا۔