ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پرو لیگ کے نئے سیزن کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ جون 2026 میں لندن میں ہوگا۔

پاکستان نے یہ موقع اس وقت حاصل کیا جب 2024-25 نیشنز کپ کی فاتح نیوزی لینڈ نے پرو لیگ کھیلنے سے معذرت کرلی۔ ایونٹ کے رنر اپ پاکستان کو فیڈریشن کی جانب سے دعوت دی گئی، جسے حکومت کی مالی معاونت کے بعد قبول کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی

ایف آئی ایچ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹ نے آئندہ سیزن کی ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پرو لیگ کے 7ویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 9 ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، جرمنی، بھارت، نیدرلینڈز، اسپین اور پاکستان شامل ہیں۔ گزشتہ سیزن میں آخری نمبر پر آنے والی آئرلینڈ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

پاکستان اپنا سفر دسمبر 2025 میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو سے شروع کرے گا، جہاں 10 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا۔ گرین شرٹس مجموعی طور پر 16 میچز کھیلیں گے جنہیں چار انٹرنیشنل لیگز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف

یورپی مرحلے میں پاکستان بیلجیئم اور اسپین کے خلاف واورے میں میدان میں اترے گا جبکہ سب سے بڑا مقابلہ 23 اور 26 جون 2026 کو لندن میں بھارت کے خلاف ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان انگلینڈ سے بھی 2 میچز کھیلے گا۔

پاکستان کا شیڈول

دسمبر 2025 – روزاریو، ارجنٹائن

10 دسمبر: نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان (03:00)

12 دسمبر: ارجنٹائن بمقابلہ پاکستان (03:00)

13 دسمبر: پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز (03:00)

15 دسمبر: ارجنٹائن بمقابلہ پاکستان (03:00)

فروری 2026 – ہوبارٹ، آسٹریلیا

10 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان (11:00)

11 فروری: پاکستان بمقابلہ جرمنی (13:30)

13 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان (11:00)

14 فروری: جرمنی بمقابلہ پاکستان (10:00)

جون 2026 – واورے، بیلجیئم

13 جون: بیلجیئم بمقابلہ پاکستان (18:30)

14 جون: پاکستان بمقابلہ اسپین (18:30)

19 جون: بیلجیئم بمقابلہ پاکستان (00:00)

20 جون: اسپین بمقابلہ پاکستان (18:30)

جون 2026 – لندن، برطانیہ

23 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت (18:30)

24 جون: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان (17:30)

26 جون: بھارت بمقابلہ پاکستان (22:00)

27 جون: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان (20:00)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ