ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے جب وکٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مخصوص انداز اپنایا۔

حارث رؤف کا یہ انداز اس وقت دیکھنے میں آیا جب میدان میں جوش و خروش عروج پر تھا اور اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری تھا۔ ان کے اس ردعمل کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کا یہ لمحہ وائرل ہو رہا ہے۔

حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا۔

انہوں نے میدان میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے، اور ایسا اسٹائل اپنایا جیسے جہاز اڑ رہا ہو۔

یہ مخصوص جشن اُن شائقین کو خوب یاد آیا جنہوں نے حارث رؤف کو پہلے بھی اسی انداز میں خوشی مناتے دیکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کا ’فائٹر جیٹ اسٹائل‘ فوری طور پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے ان کے انداز کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے حارث کی پہچان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ آج کے میچ میں حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ