سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار رمیز راجہ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم کے لیے رُکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو اشتہار دینے والے پیچھے لگ جاتے ہیں اور یہ بات درست ہے، جب پاکستان نے 10 وکٹوں سے انڈیا کو شکست دی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ مالی طور پر آسمان کو چھونے لگا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ہم پیپسی تک کو کہنے لگے تھے کہ آپ کے ساتھ معاہدہ ہمیں نفع نہیں دے رہا، کیوں باقی کمپنیاں بھی دوڑ میں آگئی تھیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم جیتے گی تو سارے نظام کو حوصلہ ملتا ہے، مالیاتی اور انتظامی طور پر بھی بہتری آتی ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ ٹیم میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔