شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو بالی ووڈ کے تین بڑے سپر اسٹارز مانا جاتا ہے۔ مداح پچھلے 30 سالوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کیا کبھی یہ تینوں ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ‘ میں تینوں کو اکٹھا ضرور کیا، لیکن اس ہفتے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے اس طنزیہ ایکشن کامیڈی شو میں تینوں نے اسکرین اسپیس شیئر نہیں کی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ تینوں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں اگر ایک اچھی اسکرپٹ آتی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ ’گیم چینجرز‘ میں بات کرتے ہوئے ’دنگل‘ اسٹار عامر خان نے کہا کہ سلمان اور شاہ رخ پہلے ساتھ کام کر چکے ہیں، سلمان اور میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں، لیکن ہم تینوں نے ایک ساتھ کبھی کام نہیں کیا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ ہم اب اس کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیسیکا ہائنس سے ناجائز تعلق اور بچہ، عامر خان ڈی این اے ٹیسٹ کرا لیں میرے پاس ثبوت ہیں، بھائی فیصل خان کا دعویٰ

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اچھی کہانی آئے، جس میں تینوں کے لیے اچھے کردار ہوں، اور وہ تینوں کو پسند آئے، تو ہم یقیناً اس میں کام کریں گے۔ اس کے علاوہ اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تینوں کا ایک ہی اسکرپٹ پر متفق ہونا ممکن ہے، تو عامر نے کہا اس کا امکان 50-50 ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کا مزید کہنا تھا کہ اگر تینوں خانز ایک ساتھ میں کام کرتے ہیں تو اس پر ناظرین کی توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔ عامر نے کہا یہ ایک جذباتی بات ہے جسے ہم تینوں شاہ رخ، سلمان اور میں سمجھتے ہیں۔ ہم تینوں ناظرین کے جذبات کی قدر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل خان کا بالی ووڈ اسٹار عامر خان پر غیر ازدواجی تعلق اور ناجائز بچے کا الزام

واضح رہے کہ شاہ رخ اور سلمان نے فلم ’کرن ارجن‘ اور 1998  میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کی فلموں میں کیمیو بھی کیے ہیں، جیسے ’ٹیوب لائٹ‘، ’زیرو‘، ’پٹھان‘، اور ’ٹائیگر 3‘۔

سلمان اور عامر نے 1994 کی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔ عامر اور شاہ رخ نے اب تک صرف ایک سین شیئر کیا ہے۔ 1993 کی تھرلر فلم ’پہلا نشہ‘ میں، جو دیپک تجوری کی فلم تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد

ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ

بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار