سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پورا یقین ہے کہ وہ اگلے اتوار کو فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن

اتوار کو کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 172 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا اور 9.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 93 رنز بن گئے تھے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا مجموعہ 171 تک پہنچایا۔

سری لنکا کے خلاف منگل کو ہونے والے میچ سے متعلق صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ سری لنکا سے میچ جیت جائیں گے، فائنل میں دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

اپنی نصف سنچری کے بعد منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق انہوں نے کہا میں عموماً 50 رنز مکمل کرنے کے بعد کوئی جشن نہیں مناتا، یہ بالکل اچانک کیا گیا تھا۔ لوگ جو بھی سوچ رہے ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کے دوسرے اینڈ پر موجود رہنے سے انہیں کھل کر کھیلنے کا اعتماد ملا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ پہلے میچ میں بھارت کی جانب سے روایتی مصافحہ نہ کرنے کے بعد یہ تلخی برقرار رہی۔

اتوار کے میچ کے بعد بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے کہا آج یہ بالکل سادہ سا جواب تھا، وہ (پاکستانی کھلاڑی) بلاوجہ ہمارے ساتھ الجھ رہے تھے، مجھے یہ رویہ پسند نہیں آیا، اس کا جواب میں نے اپنے بیٹ سے دیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد کہا ہماری بیٹنگ بہت اچھی رہی لیکن جب باری بولنگ کی آئی تو انہوں نے پاور پلے میں میچ ہم سے چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش نے حیران کن طور پر سری لنکا کو شکست دے دی

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں سپر فور مرحلے کی 2 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر بنانے کے لیے روس سے معاہدہ اس ہفتے متوقع

’ خوشی بھی، تشویش بھی‘، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر عوامی ردعمل

بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل

انتخابات فروری میں، آزادانہ اور شفاف ہوں گے، ڈاکٹر محمد یونس

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے اور پرانے بلیو ایریا میں کیا فرق ہے؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار