ضمنی بلدیاتی انتخابات: 14 اضلاع میں 24 ستمبر کو عام تعطیل

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقعے پر متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات ری پولنگ نتائج، 59نشستوں میں سے 39 پر پیپلز پارٹی کامیاب

یہ فیصلہ صوبے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں 28 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں جن نشستوں پر پولنگ ہو گی ان میں 2ضلع کونسل نشستیں،6  چیئرمین،7 وائس چیئرمین اور13  جنرل وارڈ ممبران کی سیٹیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق167  پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 127 کو انتہائی حساس اور 34 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان میں 17 مردوں کے لیے اور 17 خواتین کے لیے جبکہ 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

مزید پڑھیے: سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے، فاروق ستار

پولنگ کے دوران 1،512 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جن میں 14 ضلعی مانیٹرنگ افسران اور21  دیگر مانیٹرنگ افسران شامل ہوں گے۔

ووٹرز کی تعداد

رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 243،187 ہے جس میں 133,038 مرد جبکہ 110,154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی ضابطہ اخلاق

الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں پر پبلک اجتماعات، ریلیوں، جلسوں اور کارنر میٹنگز پر 48 گھنٹے پہلے سے پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات: مرتضیٰ وہاب صدر کی یوسی 13 سے چیئرمین منتخب

یہ پابندی 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی رات سے پولنگ کے اختتام تک مؤثر رہے گی۔

موبائل فون پر پابندی

پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہو گی، تاہم پولنگ اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم اور صدر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور

ویڈیو

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار