ساف انڈر-17 فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، تاہم میچ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جب پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ نے گول اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑایا۔
پاکستان کی جانب سے 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر برابری کا گول کرنے کے بعد محمد عبداللہ کارنر پر گئے اور ایسا اشارہ کیا جیسے وہ چائے پی رہے ہوں۔ ان کا یہ انداز بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے اس واقعے کی یاد دہانی تھا، جب وہ 2019 میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہوئے تھے اور دورانِ حراست پاکستانی اہلکاروں کی جانب سے پیش کی گئی چائے کو ’شاندار‘ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف حارث رؤف کا شائقین کو 0-6 کا اشارہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حرکت پر کیا کہا؟
محمد عبداللہ کی یہ جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے کسی نے کہا کہ کہ اس جشن کے بعد بھی پاکستان میچ ہار گیا تو کوئی ان کے اسٹائل کی تعریف کرتا نظر آیا۔
“The Tea was fantastic” celebration in Pakistan vs India U17 football match 🙈pic.twitter.com/3SpVf4fTa7
— I b r a h e e m (@Ibraheeeeem92) September 22, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد اور پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد جشن کا انوکھا انداز اپنایا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں وکٹ لینے کے بعد میدان میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے اور ایسا اسٹائل اپنایا جیسے جہاز اڑ رہا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن
میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔
Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025
بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد بیٹ کو بندوق کی مانند تھام کر فائرنگ کے انداز میں جشن منایا، جس نے شائقین کو حیران اور پرجوش کیا۔
جیو شہزادے کیا خوبصورت celebration کیا ہے
#PAKvIND pic.twitter.com/lSKZ7Jugqo— K A M I (@K4mi_i) September 21, 2025