عثمان ڈیمبیلے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے پیر کے روز دنیا کے سب سے بڑے انفرادی فٹبال اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کر لیا اور اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے۔

یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ خواتین کا ایوارڈ اسپین کی اسٹار آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار جیتا۔

یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

28 سالہ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے نوجوان سینسیشن لامین یامال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل 2024 میں یہ ٹرافی اسپین اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر روڈری نے جیتی تھی۔ بیلن ڈی اور کا اعزاز کئی برسوں تک لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے قبضے میں رہا۔

ڈیمبیلے، جو فرانس کی 2018 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، نے پچھلے سیزن میں تمام مقابلوں میں 35 گول اسکور کیے۔ ان کی بدولت پی ایس جی نے لیگ اور کپ ڈبل کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ کلب کی تاریخ میں چیمپئنز لیگ بھی جیتی۔ فائنل میں پی ایس جی نے میونخ میں انٹر میلان کو 0-5 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا بھر میں ہونے والے فٹ بال میچز میں سیالکوٹ کے بنے فٹ بال کا استعمال

ڈیمبیلے نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، یہ پی ایس جی کے ساتھ ایک ناقابلِ یقین سیزن تھا۔ یہ انفرادی ٹرافی ہے لیکن حقیقت میں یہ اجتماعی کامیابی ہے۔

ان کے کوچ لوئس اینریکے کو بھی سال کے بہترین کلب کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ

بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس

ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی درخواستیں مسترد

ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس کی نیلامی کا خطرہ

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار