سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ انتقال کرگئے

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ممتاز دینی رہنما، مفتی اعظم، سعودی سینیئرعلما کونسل کے صدراورمستقل کمیٹی برائے افتا کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ ایک بلند پایہ علمی و دینی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور وطن کی رہنمائی کے لیے وقف کی۔

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کی وفات کی خبر سے دینی و علمی حلقوں میں گہرا صدمہ اوررنج پایا جاتا ہے۔ علما، طلبا اور چاہنے والوں نے ان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوے کہا کہ ان کا علمی ورثہ اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مرحوم کی دین وملت کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوے علما اورعوام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے نئے قواعد و ضوابط وضع کردیے

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ ایک عظیم علمی و دینی ہستی تھے، ان کے انتقال سے ملتِ اسلامیہ ایک بڑے عالمِ دین اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار تعزیت

سعودی مفتیِ اعظم کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ غم ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ جلیل القدر عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی میں وقف کی۔

’ان کی علمی بصیرت اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔‘

مزید پڑھیں: پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس دکھ کی گھڑی میں سعودی عوام اور قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

’مرحوم کی دینی و علمی خدمات امت کی روایت میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے چھوڑے ہوئے علمی ورثے سے آنے والی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔‘

شہباز شریف نے مرحوم کے اہلِ خانہ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔

صدر آصف علی زرداری کا سعودی مفتیٔ اعظم کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ