اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کو کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ابتدائی گھنٹوں میں تقریباً 1200 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

صبح 10 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,179.62 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 158,734.28 پر موجود تھا۔

کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں دیکھنے میں آئی۔

بڑے درجے کے شیئرز جیسے ہبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔

دوسری جانب، پاکستان نے چین کے ساتھ جاری مذاکرات میں چائنا پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت تقریباً 700 مصنوعات پر یکطرفہ ٹیرف چھوٹ کی درخواست کی ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق، چائنا پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم دیگر ملکوں کے ساتھ چین کے آزاد تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان کی ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کمزور ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد بڑا سنگ میل عبور کرے گی، وجوہات کیا ہیں؟

اس سے قبل پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی تھی، جب سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے کی تیز رفتار تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کو ترجیح دی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 482.71 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کمی کے بعد 157,554.66 پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر، ایشیائی حصص بازاروں نے منگل کو بھی تیزی کا سلسلہ جاری رکھا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور امریکہ میں مزید شرح سود میں کٹوتیوں کی توقعات نے سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم 26 ارب روپے سے زائد، اسٹاک مارکیٹ کا مستقبل کیا ہوگا؟

سونے کی قیمتیں بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں اور فی اونس 3,755.47 ڈالر تک جا پہنچیں، جو اس ماہ اب تک تقریباً 9 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

وال اسٹریٹ میں اینویڈیا کی جانب سے اوپن اے آئی میں 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے اعلان نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق پہلا ڈیٹا سینٹر سازوسامان 2026 کی دوسری ششماہی میں فراہم کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی شیئرز میں تیزی سے فنڈز کی آمد جاری ہے، جس نے کئی ایشیائی مارکیٹوں میں چپ سیکٹر کو تقویت دی۔

مزید پڑھیں: پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

جنوبی کوریا کا انڈیکس اس ماہ تقریباً 9 فیصد بڑھ چکا ہے جبکہ جاپان کا نکی ستمبر میں اب تک 6.5 فیصد اوپر جا چکا ہے۔ تائیوان کا انڈیکس بھی قریب 7 فیصد بڑھا ہے۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس، جاپان کے علاوہ، 0.3 فیصد بڑھ کر ماہانہ بنیاد پر 5.5 فیصد بلند ہو گیا۔ چین کے بلیو چپ شیئرز میں بھی 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ

بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار