ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی ملکہ کمیلا پارکر نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے شاہ چارلس کی مفاہمتی کوششوں کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟

غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی جانب سے ان پر اور شاہی خاندان پر کیے گئے ’ذاتی حملوں‘ کو ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ  ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ ملکہ کمیلا نے قریبی حلقوں میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کو کبھی معاف نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے اپنے انٹرویوز اور خاص طور پر سنہ 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’اسپیئر‘ میں ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔

حملے ذاتی نوعیت کے تھے

ملکہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیری کے الزامات کمیلا کے لیے بہت ذاتی نوعیت کے تھے۔ وہ اپنی زندگی کے بیشتر حصے میں تنقید برداشت کرتی آئی ہیں مگر یہ کہ شاہی خاندان کے فرد نے جو انہیں چالاک اور خطرناک قرار دیا وہ ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ

ملکہ کمیلا سمجھتی ہیں کہ شہزادہ ہیری کی جانب سے کہے گئے الفاظ نے ان کی ساکھ کو ہمیشہ کے لیے نقصان پہنچایا ہے۔

کتاب ’اسپیئر‘ میں الزامات

شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری ’اسپیئر‘ میں اپنی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کی سوکن ملکہ کمیلا کو ’ولن‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی عوامی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے میڈیا سے تعلقات بنائے اور کہانیاں لیک کیں۔

ایک انٹرویو میں ہیری نے کمیلا کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے حتیٰ کہ یہ بھی خواہش تھی کہ کمیلا خوش رہیں اور شاید وہ خوش ہوتیں تو اتنی خطرناک نہ ہوتیں۔

مزید پڑھیں: 19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کی ضرورت نے انہیں میڈیا کے ساتھ ایسی ڈیلز کرنے پر مجبور کیا جو انہیں خطرناک بناتی تھیں۔

شاہی خاندان میں تقسیم

شاہ چارلس، مرحوم لیڈی ڈیانا اور دونوں کے بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری۔

ان الزامات کے بعد شاہ چارلس اپنے بیٹے ہیری سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں مگر ملکہ کمیلا کی جانب سے ملنے والا ردعمل شاہی خاندان میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتا ہوں: شہزادہ ہیری

ملکہ کمیلا اس معاملے میں کوئی نرمی دکھانے کے لیے تیار نہیں اور شاہ چارلس کی مفاہمتی کوششیں ملکہ کے سخت مؤقف کی وجہ سے کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری

زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

ساؤتھ پنجاب کی ایئرلائن پہلی اڑان کب بھرے گی؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا