سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 23 ستمبر کو پوری پاکستانی قوم اپنے سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط دینی، ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والا اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، جو اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کا یہ تاریخی سفر مستقبل میں مزید گہرا اور مستحکم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp