پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف سماجی شخصیت شاہد خان آفریدی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ’وژن پاکستان 2030‘ منصوبے کو ملک کے نوجوانوں اور سیلاب متاثرین کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن اگر حکومت، نجی شعبہ اور عوام ایک ٹیم کی طرح متحد ہو جائیں تو ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ’مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کرے‘ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کرکٹ میں ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں تو دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں کو بھی شکست دیتے ہیں۔ آج وہی جذبہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے دکھانے کا وقت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری مواقع فراہم کرنا اصل ترقی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے متاثرہ نوجوان نہ صرف خود کفیل ہوں گے بلکہ ملکی معیشت میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
شاہد آفریدی کو وژن پاکستان 2030 کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ذاتی طور پر اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔