شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 تک پاکستان کے کپتان برقرار

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اسپورٹس ویب سائیٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ شان مسعود آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) 2025-27 میں بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

کرک انفو رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی شریک تھے۔

خبر کے مطابق شان مسعود اور اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے ’فری ہینڈ‘ دیا گیا ہے، تاہم انتخابی کمیٹی میں کپتان اور کوچ شامل نہیں ہوں گے۔ موجودہ سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔

شان مسعود کی قیادت میں گزشتہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) 2023-25 میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر رہا۔ اس دوران قومی ٹیم نے 12 میں سے 9 میچ ہارے۔

تاہم کپتان نے بیٹنگ میں کچھ نمایاں اننگز کھیلیں، جن میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلی گئی شاندار سینچریاں شامل ہیں۔ کپتان کے طور پر ان کی بیٹنگ اوسط ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے

شان مسعود کو حالیہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں ’بی‘ کیٹیگری سے ’ڈی‘ کیٹیگری میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس تناظر میں پی سی بی کا یہ اعلان ان کے کیریئر کے لیے نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کا پہلا امتحان اکتوبر میں ہوگا، جب دفاعی چیمپیئن جنوبی افریقہ 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ شان مسعود کی کیٹیگری بدلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان وائرل خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ ون ڈے ٹیم کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا یا ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘