کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کلچر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے فنکاروں، مصوروں، شعرا، موسیقاروں اور ادیبوں کے لیے نے کوئٹہ میں ’آرٹسٹ کیفے‘ قائم کر دیا جو تخلیق اور مکالمے کا نیا مرکز بن کر شہر کے ثقافتی منظرنامے میں تازہ روح پھونکنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ پہاڑوں سے خوراک اور توانائی حاصل کرنے والے نوجوان

افتتاحی تقریب میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد شاہ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کا مقصد فنکاروں اور دانشوروں کو ایک باوقار اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ شام کے وقت بیٹھ کر چائے یا کافی کے ساتھ اپنے خیالات اور تخلیقات کا تبادلہ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیفے کی انتظامیہ خود آرٹسٹ سنبھال رہے ہیں جبکہ ممبرشپ کے تحت اسے ایک ڈسپلن کے ساتھ چلایا جائے گا۔

داؤد شاہ نے کہا کہ آرٹسٹوں کو کم قیمت اور معیاری سہولیات فراہم کرنا، ان کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور کوئٹہ کی رونق ثقافت کو بحال کرنا اس منصوبے کا مقصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی ماڈل اب بلوچستان کے تمام ڈویژنز کے کلچر کمپلیکسز میں متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ڈاکٹر واسع شاندار تنخواہ و مراعات چھوڑ کر انگلینڈ سے کوئٹہ کیوں واپس آگئے؟

سینیئر فنکار ڈاکٹر قیوم بیدار نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں کوئٹہ کے ہوٹل اور کیفے فنکاروں، سیاستدانوں اور ادیبوں کی محفلوں سے آباد رہتے تھے مگر یہ روایت ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج آرٹسٹ کیفے نے ایک نئی روشنی دی ہے، یہاں لائبریری ہے، تھیٹر کی ریہرسل ہو رہی ہے اور موسیقی و کیلیگرافی کی کلاسز جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فنکاروں کے لیے عزت افزائی اور نیا حوصلہ ہے۔

اداکار عثمان ناز نے کہا کہ کہ اس کیفے کے ذریعے فنکار اب ایک دوسرے کو ڈھونڈنے کی بجائے ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سب اکٹھے ہو کر رابطے اور تخلیق کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی

فنکاروں کا کہنا ہے کہ یہ کیفے نہ صرف تفریح اور میل جول کا مرکز ہوگا بلکہ تخلیقی توانائیوں کو اجاگر کرنے اور بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو نئی زندگی دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق نے متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے مدد کیوں نہ دی؟ بلاول بھٹو کا شکوہ

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

آئین سے ماورا مطالبات ناقابل قبول، وفاقی وزرا کی مظفرآباد میں پریس کانفرنس

ویڈیو

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

عمران خان جھنجھلاہٹ کا شکار اور پی ٹی آئی گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے، مجیب الرحمان شامی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی