گردشی قرضوں میں کمی کی امید، اسٹاک انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ایک مرتبہ پھر غالب رہا، جب حکومتی اقدامات کے ذریعے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کی امیدوں کے باعث خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی منٹوں میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

صبح 11 بج کر 55 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 820.69 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد اضافہ کے ساتھ  159,057.36 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پاور جنریشن شامل ہیں۔

انڈیکس میں وزن رکھنے والے بڑے حصص جیسے حبکو، کپکو، پی او ایل، پی پی ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت حکومت اور 18 بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان 1.225 کھرب روپے کے فائنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 159 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا

ادھر وزیرِاعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات چند ہفتے بعد ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار مثبت انداز میں بند ہوا تھا، کے ایس ای 100 انڈیکس 291.65 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 158,236.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر، ایشیائی حصص بازاروں نے جمعرات کو اپنی حالیہ تیزی کے بعد کچھ وقفہ لیا، کیونکہ سرمایہ کار ماہانہ اور سہ ماہی کے اختتام پر پوزیشنز بنا رہے ہیں، اسی دوران جاپانی ین یورو کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر جبکہ سوئس فرانک میں تیزی دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایس اینڈ پی 500 اور نیس ڈیک فیوچرز 0.1 فیصد بڑھے، سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام کی تقاریر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ شرحِ سود پر اُن کے خیالات سامنے آ سکیں۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس، جاپان کے علاوہ، 0.2 فیصد نیچے آیا، تاہم اس ماہ 5.5 فیصد اور سہ ماہی میں 9 فیصد بڑھ چکا ہے۔ جاپان کا نکی انڈیکس 0.1 فیصد بڑھا، جو اس ماہ 7 فیصد اور سہ ماہی میں 13 فیصد اوپر گیا۔

چینی بلیو چِپس مستحکم رہیں، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.2 فیصد نیچے آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ