ٹی20 ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں پاکستان بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا ہے، اتوار کے روز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔
ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136رنز کا ہدف دیا، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکتی، پاکستان 11 رنز سے جیت گیا۔
A fantastic bowling show led by @iShaheenAfridi and @HarisRauf14 👏
Pakistan seal an 11-run win over Bangladesh in the crucial Super Four clash 🏏
All set for the final on Sunday! 🔜#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/oLUkmqqIIY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2025
دبئی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا، پاکستان کا کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں،مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 136رنز کا ہدف دیا، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستان کے 136رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، بنگلہ دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پرویز حسین ایمن صفر پر آؤٹ ہونے، وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمدنواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سیف حسن 15 گیندوں پر 18 رنز بنا کر کھیل رہے تھے کہ حارث رؤف کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
توحید ہری دوئے نے 10 گیندوں پر صرف 5 رنز بنائے اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، مہدی حسن نے 11 رنز کی مختصر اننگز کھیلی مگر وہ بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور محمد نواز کی گیند پر حسین طلعت نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔
PAKISTAN ARE IN THE FINAL OF THE ASIA CUP. pic.twitter.com/mDAHcC69fC
— Change of Pace (@ChangeofPace414) September 25, 2025
بنگلہ دیش کے 5ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نور الحسن تھے، جو صائم ایوب کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 16رنز بنائے، جاکر علی بھی 5رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، انہیں صائم ایوب نے محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، شمیم حسین 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزیم حسن 10 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ تسکین احمد بھی 4 رنز ہی بنا سکے اور وہ بھی حارث رؤف کا شکار بنے۔ رشاد حسین نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مستفیض الرحمان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین نے اپنے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ حارث رؤف نے 4 اوورز میں 33 رنز کے عوض 3 شکار کیے۔ صائم ایوب نے بھی متاثر کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Captain led well but didn't bat well. For the first time in 41 years we are going to take India down in final of Asia cup. Well bowled Shaheen and Saim. pic.twitter.com/GO8q9IUt77
— Meem Jeem ♡ (@zajawadyum) September 25, 2025
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان چوکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 5 رنز پر گری جب صائم ایوب حسب معمول صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ وہ رواں ایشیا کپ میں چوتھی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

فخر زمان آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے، وہ 29 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ حسین طلعت کی صورت میں گری وہ 3 رنز بنا سکے، اس وقت بورڈ پر پاکستان کا اسکور 33 رنز تھا۔ 5ویں وکٹ 49 رنز پر گری جب کپتان سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے، جو 71 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 8ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے، جنہوں نے 25 رنز بنائے۔
بنگلہ دیشی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تسکین احمد نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ مہدی حسن نے 2، ریشاد حسین 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان نے بھی ایک وکٹ اپنے نام کی۔
شاہین آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد گفتگو میں اسے اپنی بیوی اور بیٹے کے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم ہدف کے تعاقب میں ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرنا اہم تھا اور ٹیم نے یہی منصوبہ بنایا۔
3️⃣-1️⃣7️⃣ and a quick-fire 1️⃣9️⃣ ⚡️@iShaheenAfridi delivers with both bat and ball to claim the player of the match award 🏆#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/PJ3wzsf6Q9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2025
انہوں نے کہا کہ شمیم حسین کی وکٹ ایک منصوبہ بند گیند کا نتیجہ تھی جس پر وہ طویل عرصے سے محنت کررہے تھے۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چند چھکوں نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔ بھارت کے خلاف فائنل پر بات کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ ٹیم تیار ہے۔
’ایسی جیت خاص ٹیمیں ہی حاصل کرتی ہیں‘
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایسی جیت خاص ٹیمیں ہی حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے شاہین اور حارث رؤف کی باؤلنگ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔ کپتان کے مطابق محمد حارث نے غیر روایتی نمبر پر کھیل کر بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور وہ ہر میچ میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
We are Finding ways of winning I know we are not performing in batting but the way our bowling and fielding responded is incredible: Salman Agha pic.twitter.com/AvkangwbNS
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) September 25, 2025
سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ بیٹنگ میں ٹیم 10 سے 15 رنز پیچھے رہی، لیکن باؤلرز نے نئے گیند کے ساتھ بہترین آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے کیونکہ کوچ شین اور مائیک نے سخت اصول طے کیے ہیں کہ جو اچھا فیلڈ نہ کرے، وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا۔
’بلے بازوں نے ساتھ نہیں دیا‘
بنگلہ دیشی کپتان جاکر علی نے شکست کی وجہ ایک بار پھر بیٹنگ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن بلے بازوں نے ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے سیف حسن اور نوجوان اسپنر رشاد حسین کو سراہا اور کہا کہ دونوں نے پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی۔ جاکر نے مزید کہا کہ کپتانی کا تجربہ مشکل ضرور تھا لیکن وہ اس سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 28ستمبر بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔














