سعودی ولی عہد کے احکامات کی روشنی میں مملکت کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں توازن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نیا ضابطہ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو ملکیتی جائیداد حاصل کرنے کی مشروط اجازت
نئے ضابطے کے تحت (ریاض) میں رہائشی وتجارتی جائیدادوں کے کرایوں میں سالانہ اضافہ 5 برس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق 25 ستمبر 2025 سے ہوگا۔
5 سال تک ریاض میں کرایوں میں سالانہ اضافہ بند رہے گا، کرایہ معاہدے کی آخری قیمت کے مطابق طے ہوگا اور نئی جائیداد کا کرایہ مارکیٹ ریٹ پر متعین کیا جائے گا۔
تمام شہروں میں کرایہ خود بخود تجدید ہوگا، جب تک فریقین 60 دن پہلے معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع نہ دیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام معاہدوں کا اندراج اور توثیق (ایجار) پلیٹ فارم کے ذریعے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدے کا عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟
یہ اقدام ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں شفافیت اور کرایہ دار و مالک دونوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔